
اسلام آباد (ویب ڈیسک ۔فوٹو:فائل) پاک بھارت وزرائے اعظم کی جلد ملاقات کا امکان ہےجبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر
مودی کرتار پورکوریڈور کی تقریب میں شرکت پر تیار ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح کاسفارتی رابطہ ہوا ہےجس سے پاک بھارت وزرائےاعظم کی جلد ملاقات کاامکان پیدا ہوگیا۔دونوں وزرائےاعظم کے درمیان ملاقات کےلئے رابطے جاری ہیں۔
بھارتی وزیراعظم کرتار پورکوریڈور کی تقریب میں شرکت پرتیار ہوگئے ہیں ، بابا گرو نانک کی سالگرہ پر مودی کرتار پورہ کوریڈور کا دورہ کریں گے، کرتار پور کوریڈور تقریب میں پاک بھارت وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔یاد رہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط بھیجا تھا ، جس کی حکومتی سطح نے تصدیق کی گئی تھی ، ذرایع وزیر اعظم آفس کا کہنا تھا کہ خط پر نریندر مودی کے دستخط ہیں، دستخط شدہ خط میں حوصلہ افزا باتیں کی گئی ہیں۔














