
اسلام آباد(ویب ڈیسک،فوٹو: فائل )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ
حکومت کا رانا ثنا کی گرفتاری سے کوئی لینا دینا نہیں،راناثنا کی گاڑی کو ناکہ لگا کر روکاگیا۔راناثناکواے این ایف نے قابل وثوق اطلاع پر گرفتار کیاہے۔
اپنے ویڈیوبیان میں ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کی گاڑی سے ہیروئن نکلی جس کا وزن 15 کلو کےقریب تھا،برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت 15سے 20 کروڑ ہے۔اے این ایف قانون کےمطابق کارروائی کرے گی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاملےسےحکومت کونتھی کرنا درست نہیں ،معاملے کوحکومت کی انتقامی کارروائی کےتاثر کو مسترد کرتی ہوں ،رانا ثنا اور ان کی جماعت عدالت میں موقف پیش کرے۔
عدالتیں آزا د ہیں ،راناثناکوآج ریمانڈ کیلئےلایا جائےگا،ن لیگ کی قیادت معاملے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا چاہتی ہے،نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالا ترنہیں ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اےاین ایف کو اطلاع تھی راناثنا کےپاس ہیروئن ہے،اےاین ایف کو معلومات کے مطابق راناثناگاڑی نمبر بی ایف 0601سےنکلے ،اےاین ایف کواطلاع تھی گاڑی سہولت کاری کیلئےاستعمال ہونےجارہی ہے
انہوں نے کہا کہ اےاین ایف کواطلاع تھی ہیروئن لاہورایئرپورٹ پر ڈیلیور ہونی ہے،معلومات کی بنیاد پر راناثنا کی گاڑی کو ناکہ لگا کر روکا۔














