رانا ثنااللہ کوبہادرانہ موقف پرگرفتارکیا گیا،مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ رانا ثناء اﷲ کو ان کے بے باکانہ اور

بہادرانہ موقف کے باعث گرفتار کیا گیا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے این ایف کا رانا ثناء اﷲ سے کیا لینا دینا ؟ ان کو بے باکانہ اور بہادرانہ موقف کےباعث گرفتار کیاگیا۔

مریم نواز نے کہا کہ جعلی اعظم ایک چھوٹی سوچ کے حامل انسان ہیں، رانا ثناء اﷲ کی گرفتاری کے پیچھے براہ راست ان کا ہی ہاتھ ہے۔ ان کی گرفتاری کے پیچھے براہ راست وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ ہے۔