وفاقی کابینہ کااجلاس آج ،وزیراعظم صدارت کریں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک،فوٹو:فائل)  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقدہوگا۔ وزیراعظم عمران خان صدارت کریں گے۔اجلاس

میں وفاقی کابینہ کے اجلاس  میں11 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال  کیا جائےگا۔

وفاقی کابینہ 40 ہزار روپے مالیت کےبانڈز پر پابندی کی منظوری دے گی۔اسلام آباد جیل تعمیر منصوبے کیلئے ماسٹر پلان میں تبدیلی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں  صوبوں سے اسپتالوں کی وفاقی حکومت کو منتقلی کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا، سیلز، ود ہولڈنگ ٹیکسز کے بقایا جات کی ریکوری کیلئے رضاکارانہ سکیم لانے پر بھی غور ہوگا۔

بچوں کے حقوق کے لیے قومی کمیشن بنانے کی تجویز بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی کی بھی منظوری دی جائے گی۔

اضافی حج کوٹہ کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ کو احساس پروگرام پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔