
لاہور:احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اوران کے کزن یوسف عباس کو 14روزہ ریمانڈ
پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا۔
مریم نواز اوران کے کزن کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت لیا گیا ،عدالت کے باہر ن لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔ملزمان کو چوہدری شوگر ملز اوراورمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں نیب نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔
مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ مریم نواز اوریوسف عباس پر منی لانڈرنگ میں معاونت کا الزام عائد کیا جارہا ہے مگر شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ملزمان کو ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا گیا ہے،7روز ہوگئے مریم نواز شے کوئی تفتیش نہیں ہوئی ۔
احتساب عدالے نے نیب کی جانب سے کی گئی جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد کرتے ہوئے 9اکتوبر تک جوڈیشنل ریمانڈکی منظوری دے دی ۔














