
کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام ) کراچی میں بادل پھر برس پڑے ،نشیبی علاقے زیرآپ آگئے ،موسم خوشگوار ہوگیا ۔
شہر کے مختلف علاقوں ،سرجانی ٹاۤؤن ،نئی کراچی ،نارتھ کراچی ،گلستان جوہر ،شاہراہ فیصل ،ایئر پورٹ،گلشن اقبال ،صدر ،گرومندر ،ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم پھر خوشگوارہوگیا ،جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ۔
گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی اورحبس کی وجہ شہری پریشان تھے۔شہریوں نے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے26ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔














