کشمیر میں کرفیو ختم ،گرفتار افراد کورہا کیا جائے،اوآئی سی

نیویارک :اوآئی سی نے بھارتی ظلم وجبر کا شکار مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کرنے اور گرفتارتمام افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ

کردیا ۔
یہ مطالبہ اسلامی تعاون تنظیم نے نیویارک میںاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے رابطہ گروپ کے اجلاس میں کیا۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال،کرفیو اورگرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
او آئی سی کے اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم بند کیے جائیں ،کرفیو کا خاتمہ کیا جائے اورحریت قیادت سمیت تمام گرفتار شدگان کو فوری ریا کیا جائے۔اعلامیہ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی تنظیموں کو جانے دینے اورمظاہرین کیخلاف طاقت کے استعمال کو فوری طورپربند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔