
نیویارک :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے سب سے بڑے انسانی سانحہ کا
خدشہ ہے،مودی نے خطے ما امن خطرے میں ڈال دیا ہے ،خدشہ ہے کرفیو ہٹنے کے بعدمقبوضہ کشمیر میں خونریزی ہوگی ۔
وزیراعظم عمران خان سے نیویارک میںمعروف اخباروال اسٹریٹ جنرل کے ادارتی بورڈ ،ناروے کے وزیراعظم ،مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس،ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکینیتھ راتھ سے ماقاتیں کیں ۔
وزیر اعظم نے ادارتی بورڈ سے گفت گو میں کہا کہ مودی کے گھمنڈ نے خطے کے امن کو خطرے میں دال دیا،عالمی طاقتون سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ مودی کو مجبور کریں گے کہ وہ عالمی مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں آنے دیں۔عالمی میڈیا مودی کو اصل چہرے کو بے نقاب کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت کی جانب جارہی ہے اورمشکل وقت ختم ہوچکا ہے۔ناروے کے وزہراعظم سے ملاقات میں پاکستان نے دوطرفہ تعاون ،تجارتی تعلقات بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی ۔بل گیٹس سے ملاقات کے دوران پاکستان کے احسا س پروگرام اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بل گیٹس فاو¿نڈ یشن احسا س پروگرام کے مختلف شعبوں کو اپنا تعاون فراہم کرے گا۔





































