
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) ڈی سی او ریلوے کراچی ڈویژن نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 92 مسافروں پر جرمانے کئے
اور 1 لاکھ 23 ہزار 560 پانچ سو ساٹھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔
جمعرات کوکراچی ریلوے ڈویژنل کمرشل آفیسراسحاق بلوچ نےاپنے گروپ کے ہمراہ اچانک مختلف ٹرینوں پرچھاپےمارے اور اس دوران 92 مسافر بغیرٹکٹ کے سفرکرتے پکڑے گئے۔
ان پر موقع پرہی جرمانے عائد کیے گئے۔ جرمانے کی مجموعی رقم ایک لاکھ 23 ہزار 560 روپے ہے جو سرکاری خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔
اسحاق بلوچ نے بناٹکٹ سفرکرنے والوں کو کہاہے کہ پاکستان ریلوے ان کا اپنا قومی ادارہ ہے اس میں ٹکٹ لیکر سوار ہوا کریں اور اپنے اچھے شہری ھونے کا ثبوت دیں۔





































