
کراچی (ویب ڈیسک )دفعہ 144 کے بعد گلی میں کچرا کیوں پھینکا؟؟ کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سڑک پر کچرا
پھینکنا شہری کے گلے پڑ گیا۔
حکومت سندھ کا حکم نامہ ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی،سکھن پولیس نے شہری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔مقدمہ دفعہ 144 کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم عبدالجبار سٹرک پر کچرا پھینک رہا تھا ۔

سندھ حکومت نے کچرا سڑک ،کھلی جگہ اورگھرکے باہر پھینکنے پرپابندی لگادی ہے ،جبکہ کچرا پھینکنے والے کی نشاندہی کرنے والے کے لیے انعام بھی مقرر کیا ہے ۔














