سندھ میں لاک ڈاؤن،کراچی کی سڑکیں ویران ،لوگ گھروں میں محصور

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں 15روزہ لاک ڈاؤن کے باعث کراچی میں سڑکیں ویران ہوگئیں ،لوگ گھروں میں محصور ہیں ۔قانون کی

خلاف ورزی کرنے پر پر متعدد افرادکو حراست میں لے لیا گیا ،جبکہ کئی پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں ۔

اتوار کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں 15روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،جس پر رات 12بجے عملدرآمد شروع کردیا گیا۔پاک فوج،سندھ رینجرز اورپولیس نے کراچی اورحیدرآباد کی سڑکوں پر فلیگ مارچ کیا۔
سندھ کے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں،انتہائی ضرورت کی صورت میں اپنا قومی شناختی کارڈ اورملازمت کا کارڈ ساتھ رکھیں۔گھر سے ایک فر دکو نکلنے کی اجازت ہوگی اورنکلنے کی جائز وجہ بتانا ہوگی،بصورت دیگر قید وجرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔خلاف ورزی کی صدورت میں قانو نافذ کرنے والے اداروں کے افسر سزاتجویز کریں گے۔
کسی کے انتقال کی صورت میں نماز جنازہ اور تدفین کیلئے ایس ایچ او سے اجازت لینا ہوگی اورتدفین میں صرف رشتہ دار شرکت کرسکیں گے۔