
راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد
ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفر نس میں کرونا وائرس کی وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس ایک نکتے ”کرونا وائرس“ پر تھی،کانفرنس میں کروناکیخلاف پرممکن مدد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔کور کمانڈر کانفرنس میں وضع کردہ حکمت علمی جلد سامنے لائی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تمام کورکما نڈرزنے ہیڈ کوارٹرز سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پر عزم اور ذمہ دار قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔














