
لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے بھی کل بروزمنگل سے لاک ڈاؤن کااعلان کردیا۔
لاک ڈاؤن کرونا وائرس کےپھیلا ؤ کو روکنے کیلئےکیا گیا ،قبل ازیں پنجاب بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال تھی۔ حکومت پنجاب نے پیرکو میٹرو بس سروس بھی بند کر نےکا اعلان کیا تھا ۔
حکومت پنجاب نے اب منگل سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے ۔ادھر وزیراعظم نے فوج طلب کرنے کی سمری منظور کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کریا ،جس کے بعد سندھ سمیت چاروں صوبوں میں فوج طلب کر لی گئی ہے ۔
پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں کھانے پینے کی دکانیں اورخدمات کے شعبے کام کرتے رہیں گے۔





































