
راولپنڈی(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ
حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245کے تحت افواجِ پاکستان کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے طلب کیا ہے۔
،پیر کی شام میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہپاکستان کو کورونا وائرس کے شدید چیلنج کے پیش نظر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تمام دستیاب اہلکاروں اور طبی وسائل کو فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ کرونا وائرس کے خطرات پر قابو پانے کیلئے پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ان حالات میں عوام کا ریاست پر اعتماد ہی اس صورتحال سے نکلنے میں مدد دے سکتا ہے،قومیں چیلنجز کا مقابلہ کر کے ہی آگے بڑھتی ہیں،وفاق اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کے تحت صرف ہسپتال،کھانے پینے کی اشیا اور میڈیکل سامان تیار کرنے والی فیکٹریاں اور میڈیکل سٹورز کھلیں رہیں گے۔
تمام ا سکولز، ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہو گی۔ تمام قسم کے مالز، ریسٹورنٹ، سینماز، شادی ہال، سوئمنگ پولز اور غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی ہو گی۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ صرف فوڈسپلائی کے لئے استعمال کی جائے گی،شہر وں کے اندر ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گی۔ تمام ائیر پورٹس انٹرنیشنل فلائٹیس کے لیے 4اپریل تک بند رہیں گے۔ صوبائی حکومتوں کے پٹرول پمپس اور منڈیاں صرف مقرر کردہ ایام میں ہی کھلیں گی23 مارچ ان سب اِکابرین کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور یاد کرنے کا دِن ہے، ایک آزاد وطن اور دو قومی نظریے کے لئے، جس کی سچائی آج بھی سب پر عیاں ہو رہی ہے، آج پھر ان اکابرین کے وارثوں کو کرونا وائرس کی شکل میں ایک نیا چیلنج درپیش ہے۔23 مارچ کا دن کشمیری بہن بھائیوں کو بھی یاد کر نے کا دن ہے۔ جو بدترین ریاستی دہشت گردی اور اس قدرتی آفت کے مقابلے میں بے یارو مددگار ہو نے کے باوجوداپنے حق خود ارادیت کے لئے مزاحمت کی مثال بنے ہوئے ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام انشا اللہ اس جدوجہد میں ضرور کامیاب ہو نگے
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تمام دستیاب اہلکاروں اور طبی وسائل کو فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔





































