
کراچی (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کا پہلا ویڈیو لنک
سی ای سی اجلاس آج طلب کرلیا جوکورونا وائرس کے معاملے پر ہوگا۔ کورونا وائرس کے معاملے پر آل پارٹیز ویڈیو لنک کانفرنس کی تجویز دی جائے گی ،کورونا وائرس کی وباءپر قومی بیانیے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لایا جائیگا۔
ہفتے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے اےک ٹویٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کا پہلا ویڈیو لنک سی ای سی اجلاس اتوار بلانے کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس (آج) دوپہر ڈھائی بجے کورونا وائرس کے معاملے پر ہوگا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے پر آل پارٹیز ویڈیو لنک کانفرنس کی تجویز دی جائے گی،کورونا وائرس کی وباءپر قومی بیانیے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لایا جائیگا۔




































