پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ،تربیلا ڈیم کا لیول اختتامی حدود1550فٹ پر

ہری پور (ویب ڈیسک )تربیلاڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی،لیول اختتامی حدود1550فٹ پرپہنچ گیا۔

تربیلاڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح اپنی اختتامی حدود1550فٹ ہوگئی۔ ڈیم میں پانی کی آمد233600اوراخراج 204400کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کے تمام سترہ پیداواری یونٹ کام کررہے ہیں،جن سے بجلی کی پیداوار4924میگاواٹ ریکارڈکی گئی ہے۔جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا لیول سطح سمندر سے ایک ہزار 242 فٹ ہے۔

دونوں آبی ذخائر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہے جو گزشتہ 10سال کے دوران پانی کی دستیابی کا ریکارڈ ہے۔
ترجمان واپڈا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ دس سال کی اوسط دستیابی کے مقابلے میں دونوں آبی ذخائر میں 21 لاکھ 73 ہزار ایکڑ فٹ زیادہ پانی موجود ہے۔

تربیلااور منگلا ڈیمز میں پانی کی ریکارڈ دستیابی بہتر زرعی پیداوار اور اضافی پن بجلی کا باعث بنے گی۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ دو روز سے واپڈا پن بجلی گھروں سے ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے۔