
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے واسا، صوبائی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے موثر
اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں برساتی نالوں، ڈرین اور واٹرچینلز کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کوموثر اقدامات کیلئے ہائی الرٹ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بارشوں کی وجہ سے مختلف شہروں کے نشیبی علاقو ں میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
متعلقہ محکمے اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کریں۔ واساز اور تمام لوکل گورنمنٹس بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کریں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اربن فلڈنگ کے پیشگی سدباب کیلئے درکار آلات، مشینری اور دیگر وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا۔عوام کو پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہوتا ہے ایسی صورتحال قطعاً برداشت نہیں۔




































