
سرگودھا(ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی نے 18اکتوبر سے دھاندلی زدہ حکومت کے تحریک کا آغاز کرنے فیصلہ کرلیا ہے۔پیپلزپارٹی مولانا
فضل الرحمن کے ملین مارچ کی حمایت بھی کرے گی ۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے سرگودھا میں دربار کلس شریف پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے ۔
انہوں کہاکہ پی ٹی آئی نے سیاست میں مذہب کا استعمال کیا ۔ مدینہ کی ریاست یو ٹرن پر نہیں بلکہ سچ پر مبنی ہونی چاہیے ۔پیپلز پارٹی نے 18 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاجی جلسے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ ہم نومبر کو مظفر آباد میں یوم تاسیس منائیں گے ۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن 27 اکتوبر سے اور ہم 18 اکتوبر سے حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کر رہے ہیں ۔ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ہر محاز پر محسوس کیا ہے۔














