
چنیوٹ ( ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ
ملک بچانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ حکمرانوں کا ہٹادیا جائے ۔
چنیوٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں راکے نہیں ملک پاکستان کے ایجنڈے پر چل رہا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے دھرنے کی حمایت کی ہے،میراحکومت سے مذاکرات کے سلسلے میں کوئی رابطہ نہیں ،حکومت نے بے روزگاروں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا مگر پندرہ لاکھ نوجوانوں کو بے روزگار کردیا ۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چین میں بھی ہم پذیرائی حاصل نہیں کرپائے،احتجاج کیلئے آزادی مارچ کا لفظ استعمال کررہے ہیں ،حکومت نے دھرنا روکا تو ہم بند راستے کھولیں گے ،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ابھی تمام پتے ظاہر نہیں کررہے۔














