
لاہور( ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف کو جیل سے گرفتارکر کے احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ۔
نوازشریف کو چوہدری شوگرملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا،انہیں احتساب عدالت پیش کیا گیا جہاں پراسیکیوٹرنے ان کے14روزہ جسمانی ریمانڈ کی اسدعاکی۔
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کا14روزہ ریمانڈ منظور کرلیا اورانہیں 25اکتوبرکو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔نوازشریف کی پیشی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے،جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔





































