مشروط ضمانت:لندن میں بھی پابندیوں کا سامنا

لندن ( ویب ڈیسک )لندن کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی ایم کیوایم کی مشروط ضمانت منظور کرتے

ہوئے انہیں نقل و حمل کو محدود رکھنے اورسوشل میڈیا کے استعمال سے بھی منع کردیا ہے ۔
لندن کی عدالت نے اشتعال انگز تقریر کیس میں ضمانت کونقل وحرکت کو محدودو رکھنے سے مشروط کیا ہے جبکہ کہ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں گے بلکہ سوشل میڈیا سے دور رہیں گے۔وہ کسی اجتماع کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو نہیں کریں گے۔
عدلت کے حکم پر بانی ایم کیو ایم کا پاسپورٹ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔عدالت نے بانی ایم کیوایم کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا استعمال نہ کریں جس پر بانی ایم کیو ایم نے کہا کہ کیا وہ اب اپنے کارکنوں سے بات نہیں کرسکتے ،جس پر جج نے کہا کہ ہاں وہ سوشل میڈیا سے دور رہیں گے تاکہ پاکستان میں کارکنوں میں اشتعال نہ پھیلے۔
عدالت میں جج نے بانی ایم کیو ایم سے استفار کیا انہیں معلوم ہے کہ ان پر فرد جرم عائد ہے؟تاہم بعد میں انہیں فردجرم کی تفصیلات پڑھ کر سنائیں۔بانی ایم کیو ایم نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کردیا ۔