ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 137 ہو گئی

اسلام آباد/کراچی ( ویب ڈیسک )پاکستان میں کورونا وائر س کے مزید کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے

جس کے بعد وائر میں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد52ہوگئی ہے,جبکہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے ۔پنجاب میں کوروبا کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے جبکہ تفتان سے پاکستان پہنچنے والے تیرا فراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔
سندھ میں پانچ افراد کے جبکہ اسلام آباد میں بھی ایک شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ادھر

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں 76 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے ۔اور کہا کہ 50 متاثرہ افراد تفتان سے آئے،74 آئسو لیشن میں ہیں  ،ادھر سعودی عرب سے کراچی لوٹنے والے چار افراد کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں ۔
ملک بھر میں کورونا کے کیسز سامنے آ نے کے بعد لوگ تشویش میں مبتلا ہے ،جبکہ بعض لوگ حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے بھی لوگوں کو کورونا وائرس سے خوف زدہ نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔