
کراچی( رپورٹ : یاسمین شوکت) شہر قائد کراچی میں کرونا کے خدشات کے پیش نظر شہرکے تمام
پارکس بند رہے ،جبکہ بعض عوامی پارکوں میں رینجرز اور پولیس تعینات تھی ۔شہر کی سڑکوں پر اتوارکو ہونے والی ٹریفک گزشتہ روز اتوار کو ہونے کے برابر تھی ۔
شہریوں میں تذبذب کی کیفیت ہے ،تعلیمی ادارے بند ہیں ،جبکہ عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہے ،اتوار کو شہر کی رونقیں ماند پڑگئیں اورزیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نہیں نکلے ۔شہریوں کی بڑی تعداد جو گھروں سے نکل کرپارکوں کا رخ کرتی تھی وہ پارکس نہیں گئی ،شہر کے بیشتربازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر تھا ،جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے عزیز واقارب کے یہاں جانے سے بھی اجتناب کیا ۔
شہریوں نے” رنگ نو“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کراچی میں عجیب سی فضا بنی ہوئی ہے ۔صورتحال واضح نہیں ہو رہی کہ ملک میں کیا ہورہا ہے اور حکومت اس سے بچاوکیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے ۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس اس وقت دنیا کے 151ممالک میں بھیل چکا ہے اوراس سکے 5500کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں ۔کورونا وائرس پاکستان اور بھارت کا بھی رخ کر چکا ہے ۔














