
راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سچ یہ ہے کہ پاکستان ائرفورس نے بھارت کے 2طیارے مار گرائے،پاکستان نے سچ کے
باوجود خوشی میں ڈھول نہیں پیٹا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں ٹوئیٹرپیغام میں کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس ایف 16 گرانےکا ثبوت ہے مگر یہ ثبوت سامنے نہیں لاتے۔

پاکستانی ایئر فورس نےا ن کے دوطیارے مار گرائے اور ان طیاروں کا ملبہ دنیا نےزمین پربکھرا دیکھا ۔انہوں نے کہا کہ باربار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا ،سچ یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی نقصان پر پاکستان کی خاموشی نظرانداز نہ کی جائے ۔














