اسکولوں کو ایک ماہ سے زائد فیس وصولی سے روک دیا گیا

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )سندھ ہائی کورٹ نےنجی اسکولوں پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں ایک ماہ سےذائد فیس کی وصولی سےروک دیا ہے۔

اسکولز انتظامیہ کونئے چالان کے اجرا کیلئے15اپریل تک کی مہلت بھی دیدی ۔ 

جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کو کہا کہ آپ لوگ تو ٹیکس کےمحکمے سے بھی آگے نکل گئے ہیں،عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہ کریں، ہم نرمی سے کام لے رہے ہیں سختی پر مجبور نہ کیاجائے۔

نجی اسکولز کی جانب سے دو، دو اور تین تین ماہ کی فیس طلب کرنے پرعدالت نےشدید برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اساتذہ کو بھی3 ماہ کی تنخواہ ایڈوانس دی جاتی ہے۔ان سے 50 ہزار روپے پر دستخط کرا کے 25 ہزار روپےدیئے جاتے ہیں اور طلبہ کو 3ماہ کی فیس کا چالان نہیں دیتے۔کیاآپ لوگ سپریم کورٹ سےحق میں فیصلہ آنےکاانتظارکررہے۔

عدالت نے کہا کہ اگرمئی میں سیشن ختم ہوجائےگاتو جون اور جولائی کی فیس کاکیا جوازسیشن ختم ہونے کے بعد تو فیس ہی غیر قانونی ہوگی ۔عدالت کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو نئے چالان کے اجرا کیلئے 15 اپریل تک مہلت دی۔