پاکستان کوبلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے

ملتان(رپورٹ:محمد طلحہٰ صدیقی )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کی بدولت پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا ہے،ملکی

حالیہ اقتصادی بحران آصف علی زرداری اورحمزہ شہباز کی وجہ سے ہے۔

یہ بات انہوں نےملک طارق بھٹہ کی جا نب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ملک کو بلیک لسٹ میں جانے سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

کوٹ مٹھن میں حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ کے صاحبزادوں کی دعوت ولیمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔ بھارت ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے،کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شدت آگئی ہے ،عالمی برادری کو اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

۔ تقریب میں پی ٹی آئی  رہنمامیاں جمیل احمد ، خالد جاوید وڑائچ ،ملک طارق بھٹہ ، ملک اختر بھٹہ ، ملک ظہور بھٹہ، شعیب اکمل ہاشمی سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی  تعداد موجود تھی۔