
اسلام آباد (اویب ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کووڈ۔ 19 سے نمٹنے کیلئے ہمیں عالمی سطح پر مشترکہ
کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ہماری برآمدات 41 فیصد تک کم ہو چکی ہیں۔
تھاٹ لیڈرزڈیجیٹل اجلاس سے خطاب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشی خسارہ جی ڈی پی کا 10 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔۔ وزیر خارجہ نے اجلاس کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔ 19 ایک غیر معمولی عالمی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہمیں عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک 24073 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 564 افراد اس وبا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام صحت دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح اس قدر توانا نہیں ہے جسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ہم نے8 بلین ڈالر کی رقم اس وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے مختص کی ہے۔ ہم احساس پروگرام کے تحت 144ارب روپے کی رقم 12 ملین غرباء میں تقسیم کر رہے ہیں جبکہ 75 ارب مالیت کا پیکیج، ان دیہاڑی دار مزدوروں کی مدد کیلئے مختص کیا گیا ہے جن کا روزگار لاک ڈاؤن کی وجہ سے ختم ہو چکا ہے۔





































