
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے
کمزور طبقات کیلئے جذبہ احساس کا مظہر ہے۔چھوٹے کاروباری افراد کو سہارا ملے گا۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کوساتھ لیکر چلنا ہے۔لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے،کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرناہوگا،احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کیلئے جذبہ احساس کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کوسہارا ملے گا۔





































