پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 622 ہو گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑلیے ہیں اور یہاں متاثرین کی تعداد میں

اضافہ ہورہا ہے۔اب تک ملک میں مجموعی طور پر 24 ہزار 892 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 622جاں بحق ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز بھی اب تک کے سب سے زیادہ 1432 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک روز میں 31 اموات بھی ہوئیں۔ 7 مئی کو بھی ملک میں نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 453 کیسز اور 14 اموات سامنے آگئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 453 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 9093 ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں 14 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات 171 تک پہنچ گئی ہیں۔
ادھر پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 502 کیسز اور ریکارڈ 26 اموات سامنے آئیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ ان نئے کیسز کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 9195 تک پہنچ گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ زائرین سینٹرز سے 768، رائے ونڈ سے منسلک 1926 افراد، 86 قیدی جبکہ 6415 عام شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے صوبے میں مزید 26 اموات کی تصدیق کی اور بتایا کہ اب تک پنجاب میں کورونا وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 182 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 کیسز رپورٹ ہوئے۔
۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں مزید 2 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے۔جس کے بعد وہاں کورونا وبا کے متاثرہ افراد کی تعداد 386 سے بڑھ کر 388 ہوگئی،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 247 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر اس وبا سے شفا پانے والوں کی تعداد 6217 سے بڑھ کر 6464 ہوگئیہے۔