
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت آئی سی یو سے باہر نکل آ ئی ہے،پاکستان دنیا کے لیے ترقیاتی رول ماڈل تھا لیکن اب
ہمیں حکومتی اخراجات تو دور قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے قرض لینا پڑرہا ہے۔
درمیانی مدت کے اقتصادی لائحہ عمل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےان کاہ کہنا تھا کہ ہم آہستہ آہستہ استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں ، عوام نے دیکھا کہ ہم نے فیصلے کیے اور بہتری آئی ، بحرانی مرحلہ گزر گیا ۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں، زرمبادلہ کا خسارہ 19 ارب ڈالر تھا جس کی وجہ سے تیزی سے عالمی قرضے بڑھ رہے تھے ،اس کے باوجود ذخائر کم ہورہےتھے۔
وفاقی وزیرخرانہ نے کہا کہ ہم ملک استحکام کی بڑھ رہا ہے، مگر معیشت مستحکم ہونے میں ابھی ڈیڑھ سال لگیں گےاور جس کے بعد ہم بہتر پوزیشن میں آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچت کو فروغ دے کرسرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے تو معیشت ترقی کرے گی۔














