وزیراعظم سیکرٹریٹ میں آتشزدگی، تحقیقات کمیٹی قائم

اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نےکہاہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے تیسرے فلور کے باتھ روم میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث 

لگی تھی۔ بروقت کارروائی سے اس پر قابو پالیا گیا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہےجو 3 دن میں اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی۔

یوسف بیگ مرزا نےبتایاکہ آگ  وزیراعظم سیکرٹریٹ کے تیسرے فلور کے باتھ روم میں لگی ۔ اوریہ وزیراعظم آفس کے ایک فلور پرایک محدودحصے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آفس میں موجودآگ بجھانےکے آلات اورفائربریگیڈکی بروقت کارروائی سے آگ پر قابوپا یا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کے تمام ملازمین محفوظ رہے ۔ دومنٹ کے اندروزیراعظم ہاؤس کا فائرسسٹم حرکت میں آگیاتھا ۔