
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام پر پالیسی بیان جاری کرنے پر خوشی ہوئی ہے ۔
غربت کا خاتمہ میری اولین ترجیح میں شامل ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام کے چاراہم ستون ہوں گے۔ احساس پروگرام کے تحت 115پالیسی ایکشن پر کام ہوگا۔ یہ منصوبہ عوام پر سرمایہ کاری اور برابری کے مواقع پید اکرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ اور غریبوں کی مدد کرنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ملک میں غربت کے خاتمے کو جہاد قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔














