بی جے پی اقتدارمیں آئی تو مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق چھیننے سے متعلق اعلان پر تشویش ہے۔

 مودی اسرائیلی وزیراعظم کی طرح خوف اورقوم پرستی کے کارڈپرانتخابات لڑ رہے ہیں۔ بی جے پی اقتدار میں آگئی تو کشمیر کے معاملے پر پیش رفت کی توقع ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے سے انٹریو میں وزیراعظم کا کہناتھا کہ اگر بھارت میں کانگریس اقتدار میں آتی ہےتو وہ بی جے پی کے خوف کی وجہ سے پاکستان سے مذاکرات میں ہچکچائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں سیاسی جدو جہد کی جارہی ہےمسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، انڈیا مسلمانوں کی مسلمانیت پر حملہ کیا جارہا ہے۔

بی جے پی اقتدار میں آئی تو بھارت کے ساتھ مذاکرات کے امکانات روشن ہو ں گے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پیش رفت کاامکان ہے۔