
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )نارتھ ناظم آباد قلنریہ چوک کےقریب کچراچننے والے3بچے سیوریج کےنالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے،تینوں کی لاشیں نکال لی گئیں
،2بچوں کی شناخت ہوگئی۔ چاروں بچےنارتھ ناظم آباد کے علاقے قلندریہ چوک کے قریب کچرا چننے میں مصروف تھے،چاروں بچے نالے میں ڈوب گئے،ایک بچہ ہمت کرکے نالے سے نکل آیا اوراس نے لوگوں کو دیگربچوں کے ڈوبنے سےمتعلق آگاہ کیا ۔۔
واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پرجمع ہوگئےجبکہ فائربریگیڈ کا عملہ اورامدادی رضا کار بھی موقع پر پہنچ گئے۔
سیوریج کے نالےسے تین بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ،ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والےدوبچوں کی 13سالہ وہاب اور 10سالہ اخترکےنام سےشناخت ہوگئی۔














