سندھ کے لوگوں کاکوئی پرسان حال نہیں،انیس قائم خانی

حیدرآباد (رنگ نوڈاٹ کام ) پاک سرزمین پارٹی کےصدر انیس احمد قائم خانی نے کہا ہے جو لوگ یہ سمجھتے تھے کہ پی ایس پی ختم ہوگئی یہ ان کی بھول

تھی,23مارچ کا جلسہ ان کیلئےنوشتہ دیوار ثابت ہوا ہے۔

پاکستان ہاﺅس حیدرآباد میں ڈویژن ،ڈسٹرکٹ،ٹاﺅن اورشعبہ جات کےذمہ داران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ  مسائل کے حل کیلئے ڈیٹا جمع کریں گے،عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال مرکزی قائدین کے ہمراہ حیدرآباد میں ہر یوسی کا دورہ کریں گے۔

دریں اثنا نواب شاہ میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتےہوئےانہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔وفاقی اورسندھ حکومت کے اختلافات ختم ہونےکانام ہی نہیں لےرہے۔