کورنگی میں 2بچےپانی کے ٹینک میں ڈوب گئے

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )کورنگی مہران ٹاؤن میں پانی کے ٹینک میں کھیلنے والے2 بچے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے ۔

واقعہ کورنگی مہران ٹاؤن کےعلاقے میں دوران آپریشن گرائے گئے مکان میں پیش آیا جہاں پانی کے ٹینک میں بچے کھیل رہےتھےتاہم  ٹینک میں ایک جگہ پانی گہرا تھاجس میں بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

دونوں بچے آپس میں رشتے دار تھے۔ دونوں  کی شناخت 8 سالہ انس اور 10 سالہ عبداللہ کےنام سے ہوئی ۔لاشوں کواسپتال پہنچایا گیاتھا جہاں سےورثالاشیں بغیرکارروائی اپنےہمراہ لےگئے۔