ایک لندن بھاگ چکا،دوسراکوشش میں ہے،وزیراعظم

لاہور( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5سال میں پچاس لاکھ گھربنائیں گے،یہ گھر نجی

سیکٹر  بنائے گا،گھروں کی تعمیرات شروع ہوئیں تو 40صنعتیں قائم ہوں گی۔

رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم منصوبے کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،بدعنوانی اور ترقی ساتھ نہیں چل سکتے،

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے تعاون سے کچی آبادیوں کیلئے تیکنک لارہے ہیں،ایک پیسہ بنانے والا لندن بھاگ چکاہے،دوسراکوشش کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ گھر بنانے کیلئے بینکوں سے قرضے دیں گے،کم آمدنی والا طبقہ بھی قرضہ حاصل کرکے اپنا گھربنا سکے گا۔

دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،کرپشن نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،بدعنوان عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اوراسے مشن سمجھ کے کیا جائے۔