
اسلام آباد(خبرایجنسیاں) حکومت نےڈاکٹررضاباقرکوگورنراسٹیٹ بینک و احمد مجتبیٰ میمن کوچیئرمین ایف بی
آرتعینات کردیا
ہے، دونوں کی تعیناتیوں کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کااستعفی منظورکرلیاگیا
نوٹیفکیشن کے مطابق رضاباقرکو3سال کیلئے گورنرسٹیٹ بینک مقررکیاگیاہے،صدرمملکت نے ڈاکٹررضا باقر کی تعیناتی کی منظوری دی ۔رضاباقراس وقت مصر میں آئی ایم ایف کے مشن چیف کے طورپرتعینات ہیں،اس سے قبل وہ رومانیہ میں کنٹری ہیڈ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ڈاکٹر رضا باقر نے کیلی فورنیا یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
احمد مجتبیٰ میمن ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ کے عہدے پر تعینات تھے،دریں اثناء مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نےمیڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں انہیں لایا جارہا ہے۔














