پٹرول 9.53روپے فی لٹرمہنگا کردیا گیا

 اسلام آباد:وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پٹرول 9.53 روپے ،ہائی اسپیڈڈیزل 4.89،مٹی کا تیل7.46،لائٹ ڈیزل 6روپے لٹرمہنگاکیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108.42،ہائی اسپیڈڈیزل کی 122.32روپے ہوگئی ہے

۔وفاقی کابینہ نے 5مئی تک قیمتیں برقراررکھنے کی منظوری دی تھی جبکہ وزارت خزانہ نے ایک روز قبل ہی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔