
تھرپارکر (ویب ڈیسک) سندھ کے صحرائی علاقے تھر پارکرموسلادھار بارش اور آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔بارش
اور طوفانی بارش سے 20افراد جاں بحق ہوگئے۔
جمعرات کو طوفانی بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے تھرپارکر اور سندھ کے دوسرے شہروں میں رہائشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا ہے،جبکہ سیلابی ریلے کی زد میں آ کر اور آسمانی بجلی گرنے سے20ا فراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اسلام کوٹ، نگرپارکر، مٹھی، چھاچھرو میں بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔














