
لاہور(ویب ڈیسک)چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کے افسران کی وابستگی کسی سیاسی جماعت، گروہ
و فرد سے نہیں بلکہ انکا مقصد صرف اور صرف ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہے ,جسے وہ اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور بیورو کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم نے انہیں میگا کرپشن کے مقدمات جن میں سابق وزیر ِ اعلی پنجاب ملزم شہباز شریف، ملزم حمزہ شہباز، ملزم سلمان شہباز و دیگر کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ، چوہدری شوگر ملز کیس میں ملزم میاں نواز شریف، مریم نواز شریف ، ایل ڈی اے پلاٹوں کی مبینہ غیر قانونی تقسیم کے کیس کی انکوائری کے علاوہ دیگر میگا کرپشن کیسز میں ہونے والی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے مقدمات کی تحقیقات وائٹ کالر کرائم کے زمرے میں آتی ہیں جن میں دستاویزی ثبوتوں کا حصول انتہائی اہم ہوتا ہے۔ میگا کرپشن کے مقدمات کی تحقیقات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے کسی کا فیس نہیں بلکہ کیس دیکھ کر اپنی تحقیقات کا قانون اور شواہد کی بنیاد پر آغاز کرتا ہے۔ جن کیسز میں شہادتیں موجود ہیں وہاں ٹھوس اورمضبوط کیس بنائیں گے۔














