
کراچی (رنگ نو ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج جمعہ کو موسم سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی کردی،
بارش کے بعد شہر میں غیر معمولی سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے راستے ملک میں ایک نیا سسٹم داخل ہورہا ہے جس کے نتیجے میں اندرون سندھ کے مختلف اضلاع اور بالخصوص کراچی میں آج 15 نومبر کو بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے 48 گھنٹے بعد شہر میں غیر معمولی سرد ہوائیں چلیں گی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے جبکہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔




































