
لاہور: لاہورہائیکورٹ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی شہباز شریف کی درخواست کو قابل
سماعت قرار دے دیا ۔
عدالت کی جانب سے نوازشریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ،عدالت نے وفاق اورنیب کے موقف کو مستردکردیا ۔
لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت ہوئی ۔نیب موقف اختیارکیا کہ نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنا یا نہ نکالنا حکومت کا کام ہے۔
وفاق کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کو درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں ،وفاق نے نواشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی ۔وفاق کی جانب سے جواب میں کہا گیا گہ نوازشریف سزایافتہ ہیں ،انہیں انڈیمنٹی بانڈ کے بغیر باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
عدالت نے وفاق اورنیب کا موقف مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کی درخواست کو قابل سماعت قراردیتے ہوئے سماعت کیلئے آج کی تاریخ مقررکردی ۔




































