انارکلی دھماکہ،پولیس کے سرچ آپریشن میں 18مشتبہ افراد کو حراست میں

لاہور(ویب ڈیسک) انارکلی دھماکے کے تناظر میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن میں 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد نے کہا ہے کہ ہوٹل،گیسٹ ہاؤس یا سرائے میں بغیر اندراج کسی کو ٹھہرانے کی اجازت نہیں،خلاف ورزی پر فوری مقدمہ درج کر کےگرفتار کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرعابد کے مطابق پولیس نے حساس مقامات پر واقع،ہوٹلوں،سراؤں اورگیسٹ ہاوسز میں رات کے آخری پہر سے صبح تک چیکنگ کی،سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلز،ہاسٹلز اوربس اڈوں کو بھی چیک کیا گیا،82دوکانیں، 764کرایہ دار اور1064گھروں کی چیکنگ کی گئی۔
سرچ آپریشن کے دوران 6383افراد کو چیک کیا گیا اور18مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہوٹلز میں بغیراندراج کے ٹھہرنے والوں سے پوچھ گچھ کی گئی،پولیس کی بھاری نفری نے داتا دربار کے اردگرد تمام ہوٹلوں اور صحراؤں کو خالی کروا کر چیک کیا،دربار کے ارد گرد لگے ٹھیلے بھی ہٹائے گئے۔