لاہور(ویب ڈیسک،فوٹو فائل) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ عمران خان ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ
پر قوم سے خطاب کریں۔دوائی کی چوری کی وجہ سے پاکستان آج کرپشن بڑھ چکی ہے آپ کی کرپشن، لوٹ مار کے نتیجے میں آٹا چینی بجلی گیس دوائی سمیت کوئی چیز عوام خریدنے کے قابل نہیں رہی۔ اب آپ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے بلکہ جیل جائیں گے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب نے ملک کو دھیلے کی ترقی نہیں دی، ایک نیا منصوبہ نہیں دیا الٹا لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے،کرپشن کے اس عذاب نے آج قوم سے کھانے پینے کی اشیاء بھی چھین لیں، قو م کو روٹی کا محتاج کر دی۔2013 سے 2018 کے درمیان ریکارڈ ترقی ہوئی، ریکارڈ شفافیت آئی وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک میں سی پیک آیا، ایل این جی، پاور پلانٹس، موٹرویز، پبلک ٹرانسپورٹ کے درجنوں منصوبے لگے کھربوں روپے کے منصوبوں کے ساتھ ملک میں کرپشن میں کمی بھی آئی۔
انہوں نے کہا کہ 2013 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو پاکستان کرپشن انڈیکس میں 127 نمبر پر تھا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملک میں کرپشن میں کمی آئی اور پاکستان 117 نمبر پر آگیا پاکستان مسلم لیگ (ن) دور میں ہر سال کرپشن انڈیکس میں مسلسل کمی آئی عمران صاحب کرپشن کا آپ کا اعمالِ نامہ سامنے آنے کے بعد اب آپ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے بلکہ جیل جائیں گے۔