رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 19نومبربروز منگل کو ہو گا


لاہور(ویب ڈیسک)رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 19نومبر کوبروزمنگل ہو گا۔

چاند گرین دنیا کے مختلف براعظموں میں دیکھاجاسکے گا۔ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بج کردومنٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر 2بج کر 47 منٹ پر ختم ہوگا۔ امریکہ اور کینیڈا میں چاند گرہن مکمل دیکھاجائے گا، جبکہ روس کے کچھ علاقوں میں بھی مکمل چاند گرہن ہوگا۔