
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس
ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ متعد د زخمی ہیں۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ابتدائی رپورٹ میں حادثےکاذمہ دار مالک مکان کو قرار دےدیا۔
رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران عمارت کا اگلا حصہ گرایا گیا تھا،باقی عمارت کو مضبوط بنانا مالک مکان کا کام تھا تاہم اس نے ایسا نہیں کیاجس کے سبب یہ حادثہ رونما ہواہے۔
ایس بی سی اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 100گز کے پلاٹ پر پرانی بنیادوں پر مزید تعمیرات کی گئی تھیں، کونے پرہونےکی وجہ سےعمارت کوروڈسائیڈ سےسپورٹ نہیں تھی جس وجہ سےحادثہ ہوا۔
دوسری جانب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تجاوزات گرانے کے بعد مالک مکان عمارت کو مضبوط بنانے پرکام کررہا تھا۔تفصیلی رپورٹ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد مرتب کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ اب بھی ملبے میں کئی افراد موجو د ہیں،جنہیں نکالنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔














