
لاہور( ویب ڈیسک )ہور کے فیروزپور روڈ پر گجومتہ کے قریب دو میٹرو بسیں آپس میں
ٹکرا گئیں جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔
کلمہ چوک سے گجومتہ جانے والی میٹرو بس اپنی لین سے باہر ہوئی جس کے نتیجے میں گجومتہ سے کلمہ چوک آنے والی میٹرو بس سامنے سے ٹکرا گئی۔ حادثہ دولو خورد اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق والی خاتون کی شناخت آمنہ کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات کی جا





































