
کراچی (رنگِ نوڈاٹ کام )ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے بھارتی اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کا حق آزادی نہیں چھین سکتے ۔
رنگ نوڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعہ کلبھوشن کے کیس سے دنیا کی نظریں ہٹانے اورکشمیر میں خود کو مظلوم ثابت کرنے ناکام کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کومظلوم ظاہر کرنے کیلئے جتن کررہا ہے جبکہ دنیا اس کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے اوروہ اسے بخوبی جانتی ہے۔
انتخاب عالم سوری نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرپر 70سال سے زائد عرصے سے قابض ہے اورکشمیریوں کے حق آزادی کوسلب کرنے کیلئے ظلم اورجبر کا نظام رائج کیے ہوئے ، ظلم زیادہ دیربرقرار رکھ سکے گا،یہ بھارت کی بھول ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال پرانسانی حقو ق کی نام نہاد عالمی تنظیمیں مسلسل خاموش ہیں ۔بھارت کو استصواب رائے کا حق کشمیریوں کو دینا پڑے گا ۔





































