
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )کراچی کے علاقےڈالمیابلوچ پاڑہ کےمکین نےخزانےکی تلاش میں مکان 20روزمیں 35 فٹ تک
کھود ڈلا۔کھدائی کاکام جاری تھا کہ پولیس نےچھاپہ مارکر10افراد کو گرفتارکرلیا۔
ایس پی طاہر نورانی اور ایس ایچ او عدیل افضال نے بتایا کہ علاقے سے پولیس کواطلاع ملی کہ ان کےعلاقے میں ایک گھرمیں گزشتہ 20روز سے مکان میں کھدائی کاسلسلہ جاری ہےجس گھرمیں کھدائی کی جارہی تھی وہ گھر طارق وسیم کاہےجو چند ماہ قبل ہی قطر میں کچھ برس ملازمت کرکےپاکستان واپس آیاتھا۔
پولیس کی بھاری نفری نے اس اطلاع پرڈالمیا بلوچ پاڑہ میں طارق نواز کے گھر چھاپہ مار کر 10افراد کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ طارق وسیم کے برادر نسبتی ضیاءکریم نے گھر میں زیر زمین خزانہ چھپا ہونے کا خواب دیکھ کر طارق کو بتایا کہ تمھارے گھر کے صحن میں خزانہ موجود ہے،برادر نسبتی کے کہنے پر طارق نے بلدیہ ٹاؤن کی رہائشی جعلی پیرنی سے رجوع کیا ۔پیرنی نے گھر میں کھدائی کا حکم دیتے ہوئےآدھا خزانہ خود لینے کی شرط عائد کی تھی ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ گھرمیں 35فٹ تک کھدائی کی جا چکی تھی۔ پولیس نےسرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔














